دھرنے سے قبل ”سیاسی کزنز“کی دوریاں ختم کرنے کے لیے رابطے تیز ہو گئے

دھرنے سے قبل ”سیاسی کزنز“کی دوریاں ختم کرنے کے لیے رابطے تیز ہو گئے
دھرنے سے قبل ”سیاسی کزنز“کی دوریاں ختم کرنے کے لیے رابطے تیز ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے روٹھے ہوئے ”سیاسی کزنز“کو منانے کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں،شیخ رشید نے طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ سیاسی صورتحال اور دومئی کو ہونے والے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خاموشی سے لاہور پہنچ کر پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی جس میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان دوریاں ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے خرم نواز گنڈا پور سے دھرنے کی حمایت کرنے کی بھی درخواست کی ۔ملاقات کے دوران شیخ رشید نے طاہر القادری کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو بھی کی تاہم شیخ رشید کی عوامی تحریک کے قائد کو راضی کرنے کی کوششوں کے باوجود دوسری جانب سے تاحال خاموشی ہے۔

مزید :

قومی -