ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کرکے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔
رہنما ایم کیو ایم لندن ظفر راجپوت کے گھر پر رینجرز کا چھاپا ، 2افرادزیر حراست
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر ،کنور خالد یونس اور امجد اللہ کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا گیا ۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا کہ 22اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد ہونے والے نقص عامہ کے باعث ایم کیو ایم کے تینوں رہنماﺅں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا ہے اور ان سے 22اگست کے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جائے گی۔ دوسری طرف ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماو¿ں کو گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور رات گئے تینوں رہنماو¿ں کو میٹھاروام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے زیر حراست تینوں رہنماو¿ں کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔