حکومت ہوش کے ناخن لے ، پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو احتجاج میں شامل ہو سکتے ہیں : اعتزاز احسن

حکومت ہوش کے ناخن لے ، پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو احتجاج میں شامل ہو ...
حکومت ہوش کے ناخن لے ، پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو احتجاج میں شامل ہو سکتے ہیں : اعتزاز احسن

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے پاناما لیکس پر کارروائی کامطالبہ درست ہے تاہم پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے دھرنے میںشمولیت نہیں کریگی۔’’اگر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی احتجاج میں شامل ہو سکتی ہے ‘‘۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے وزیراعظم کے تابع ہیں جس وجہ سے کارروائی نہیں ہو رہی تاہم کسی اور کا بیٹا ہوتا تو اب تک پاناما لیکس پر کارروائی شروع بھی ہو چکی ہوتی ۔

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، تمام مسافر۔۔۔۔۔۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں ، احتساب وزیر اعظم کے گھر سے شروع ہونا چاہئیے ۔

”حکومت ہوش کے ناخن لے ، اگر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی بھی احتجاج میں شامل ہو سکتی ہے ۔ ”اگر کارکنوں پر ریاستی تشدد ، گرفتاریاں یا لاٹھی چارج کیا گیا توہم بھی اس معاملے پر غور کر یں گے اور نظر رکھیں گے تاہم حکومت ایسا کر کے ہمیں اپنی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے مجبو ر نہ کرے“۔

مزید :

لاہور -