سسر کو ہارٹ اٹیک ہوا،ساس کینسر میں مبتلا ہیں،چھٹی کے سوا کوئی چارہ نہیں:عائشہ ممتاز

سسر کو ہارٹ اٹیک ہوا،ساس کینسر میں مبتلا ہیں،چھٹی کے سوا کوئی چارہ ...
سسر کو ہارٹ اٹیک ہوا،ساس کینسر میں مبتلا ہیں،چھٹی کے سوا کوئی چارہ نہیں:عائشہ ممتاز

  

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز جوتین ماہ سے زائد دن کیلئے چھٹی پر چلی گئی ہیں۔صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے بتایاکہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے جبکہ ان کی ساس کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 20 اکتوبر 2016ءتا31 جنوری 2017 تک104دن کی رخصت منظور کرلی ہے۔ عائشہ ممتاز کاکہنا ہے کہ چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی وہ اسے جوائن کریں گی۔

مزید :

لاہور -