کے ایم سی ملازم نے پینشن نہ ملنے پر خودکشی کر لی

کے ایم سی ملازم نے پینشن نہ ملنے پر خودکشی کر لی
کے ایم سی ملازم نے پینشن نہ ملنے پر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میونسپل کارپوریشن کے عمر رسیدہ ملازم نے چھٹی منزل سے کو د کر خودکشی کر لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ایم سی کے سابق ملازم نے پینشن نہ ملنے پر سوک سینٹر کی چھٹی منزل سے کود کو زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ , پھر کیا ہوا ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازم کئی ماہ سے پینشن کیلئے کے ایم سی کے چکر لگا رہا تھا اور اسے پینشن کی ادائیگی میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی تھیں تاہم آج اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر ساٹھ برس بتائی گئی ہے جو ریٹائر ہونے کے بعد چھ ماہ سے پینشن کیلئے کے ایم سی کے دھکے کھا رہا ہے مگر اعلیٰ حکام کی جانب سے اسے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں مل سکا جس پر اس نے دلبرادشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
پولیس نے محمد اقبال کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہے او ر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -