پیسز چیمپیئن شپ: پاکستان پہلی، چین دوسری اور سری لنکا کی تیسری پوزیشن

پیسز چیمپیئن شپ: پاکستان پہلی، چین دوسری اور سری لنکا کی تیسری پوزیشن
پیسز چیمپیئن شپ: پاکستان پہلی، چین دوسری اور سری لنکا کی تیسری پوزیشن

  

لاہور (ویب ڈیسک) چھ روزہ انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ پیسز چیمپیئن شپ مقابلوں میں مجموعی طور پر پاکستان نے پہلی، چین نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ کے آخری روز دومنی میراتھن ریسز ہوئیں۔ گریژن کلب سے ایوب سٹیڈیم تک ہونے والی ریس میں ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کے علاوہ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ مردوں کی 3.2 کلومیٹر ریس ساہیوال کے عامر احمد نے جیت لی۔

دوسری پوزیشن رفیق احمد نے حاصل کی۔ بچوں کی ریس میں ننگے پاﺅں شریک ہونے والے واحد علی پہلے نمبر پر رہے۔ جب واحد علی ننگے پاﺅں ایوب سٹیڈیم میں داخل ہوا تو پورا سٹیڈیم استقبال کے لئے کھڑاہوگیا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ ریس میں چین کا فوجی دستہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوا۔ گرلز کیٹیگری میں تحریم عالم فاتح رہیں۔ 18 سے 35 سال کی عمر کی کیٹیگیری میں فرحت بانو نے کامیابی حاصل کی۔ اولمپیئن رابعہ عاشق نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

35سال سے زیادہ کیٹیگری میں مسز قمر نے اول پوزیشن پائی۔ ڈاکٹر فاطمہ کا دوسرا نمبر رہا۔ بوائز کیٹیگری میں معروف یونس کامیاب رہے۔ ریس کے موقع پر کرکٹر اظہر علی کے والد بھی موجود تھے۔ فاتح اتھلیٹ عامر احمد نے اپنی جیت کو پاکستان آرمی اور کشمیریوں کے نام کیا۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باوجوہ اور ان کیا ہلیہ نے انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

لاہور -