ماہرہ خان کی فلم ”رئیس“ کی ابوظہبی میں خفیہ مقام پر شوٹنگ

ماہرہ خان کی فلم ”رئیس“ کی ابوظہبی میں خفیہ مقام پر شوٹنگ
ماہرہ خان کی فلم ”رئیس“ کی ابوظہبی میں خفیہ مقام پر شوٹنگ

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے باعث پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ خفیہ مقام پر مکمل کریں گی۔

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے: اداکارہ پوجا بھٹ

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے بعد کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ اور سری دیوی کی فلم ”موم“ شامل ہیں جب کہ فلم رئیس کے لیے اداکارہ ماہرہ خان نے گانے کی شوٹنگ مکمل کرانی ہے جسے اب خفیہ مقام پر عکس بند کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ سے علیحدہ نہیں کیا گیا اور ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم کے گانے کی شوٹنگ خفیہ مقام پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب فلم کی شوٹنگ ابوظہبی میں کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -