اوباشوں کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی
بورے والا (ویب ڈیسک) اوباشوں نے شادی شدہ خاتون اغوا کرلی۔ مغویہ کو کمرہ میں بند کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چک 435 ای بی کی مسماة (ص) زوجہ منیر مسیح گل نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست میں بیان کیا ہے کہ صبح 9 بجے میں اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ مسماة بھولی گھر اور بازار کا بہانہ بنا کر مجھے ساتھ لے گئی۔ جب ہم تھوڑی دور گئے تو وہاں پر ملزمان عباس چوہان وغیرہ پانچ مسلح اراد کھرے تھے اور مجھے اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں بٹھا کر ملزم عباس چوہان کے گھر لے گئے۔ وہاں پر ملزمان نے مجھے کمرہ میں بند کردیا اورمیرے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔
میں ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر آئی ہوں۔ ملزمان نے مجھے اغوا کرکے اور زنا حرام کاری کرکے زیادتی کی ہے۔ خاتون نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔