بھارت میں چند انتہا پسند عناصر کو پاکستانی اداکاروں کی شہرت ہضم نہیں ہوتی:مومل شیخ

بھارت میں چند انتہا پسند عناصر کو پاکستانی اداکاروں کی شہرت ہضم نہیں ...
بھارت میں چند انتہا پسند عناصر کو پاکستانی اداکاروں کی شہرت ہضم نہیں ہوتی:مومل شیخ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل و اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلو کاروں کی صلاحیتوں کے متعرف ہیں مگر چند انتہائی پسند عناصر کو ان کی شہرت اور کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں ،اسی لیے موقع ملتے ہی پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیتے ہیں ۔

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے: اداکارہ پوجا بھٹ

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے والد کو شہرت اور کامیابی کے لیے سیڑھی نہیں بنا یا ،اپنی صلاحیتوں کے بھروسے پر کیر ئیر کی منازل طے کیں ۔ان کاکہنا تھا کہ اگر کسی اچھے سکرپٹ پر مبنی فلم کی آفر ہوئی تو شوق سے کام کرنے کے لیے تیار ہوں ،بالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہو رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہم بہن بھائیوں کے درمیان کبھی فرق نہیں رکھا البتہ اچھے اور برے کی تمیز کے بارے میں ضرور بتایا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید :

تفریح -