مقبوضہ کشمیر میں 108ویں روز بھی کرفیو اور بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں 108ویں روز بھی کرفیو اور بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری
مقبوضہ کشمیر میں 108ویں روز بھی کرفیو اور بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو ،پابند یوں اور بے گناہ کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ آج 108ویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔کشمیر میڈ یا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غیرقانونی قبضے اور قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف پیر کو مسلسل108ویں روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام مرکزی بازار اور کاروباری ادارے بند رہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بہت کم تھی۔

وزیراعظم سے برطانوی مشیر قومی سلامتی مرک لائل گرانٹ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے: نواز شریف
گزشتہ روزبھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے برزلہ کا محاصرہ کر کے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار گھروں میں داخل ہو گئے اور خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے علاوہ نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک خاتون نے میڈیاکوبتایاکہ اس کی بیٹی کی اگلے ماہ شادی ہے، پولیس اہلکاروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارااورتمام زیورات لوٹ لیے جبکہ اس کے شوہر اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ شہریوں نے کہا کہ بھارتی پولیس اہلکار ان کے موبائل فون بھی لے گئے ۔
گزشتہ روزبھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کپواڑہ میں بھی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران55 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کے مظالم کیخلاف پریس کالونی سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے اتحاد ’ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ کے صدر اور جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی کو آزادی کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ملازمت سے معطل کر دیا۔ انتظامیہ نے 5 ہزار ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ 3 ماہ سے روک رکھی ہیں۔ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ناروا اقدامات کے خلاف کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ انتفادہ کے نتیجے میں کشمیریوں کو سیاسی، سفارتی اور عالمی سطح پر بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے اور تحریک آزادی کو فتح حاصل ہوگی۔ جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی ترک کر کے تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی طرف پیش رفت کرے۔

مزید :

قومی -