نواز شریف بھارت اور اسرائیل سے مد د مانگ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے مارچ سے پہلے ہی آر یا پار ہوجائیگا : عمران خان

نواز شریف بھارت اور اسرائیل سے مد د مانگ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے مارچ سے پہلے ...
نواز شریف بھارت اور اسرائیل سے مد د مانگ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے مارچ سے پہلے ہی آر یا پار ہوجائیگا : عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے اور نواز شریف فوج کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک شروع ہو تو کنٹرول لائن پر گڑ بڑ شروع ہو جاتی ہے ۔”نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں “۔مودی نواز شریف کو فوج سے الگ کر رہا ہے ۔2نومبر کو اسلام آبا دمیں 10لاکھ لوگ جمع ہونگے ۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران پہلے تو جدہ بھاگ گئے تھے مگر اب انہیں جدہ بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔” ابھی بھی وقت ہے نواز شریف استعفیٰ دیں یا ٹی او آر ز کے تحت اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار رکھیں ۔”سات مہینے سے نہ آپ تلاشی دیتے ہیں اور نہ استعفیٰ‘‘ ۔

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،تمام مسافر۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میرانام تو پاناما لیکس میں نہیں آیا مگر میں بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ، جن ٹی او آرز پر نواز شریف کا احتساب ہو میرابھی انہیں پر احتساب کیا جائے ۔وزیر اعظم نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا اور اب کوئی ادارہ انکے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ، حکمران پاکستان کے نظریے کو تباہ کر رہے ہیں ۔ اگر میری کرپشن ہے تو ابھی تک مجھے کوئی نوٹس کیوں نہیں جاری ہوا ؟نواز شریف احتساب سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے ۔

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، بچی سمیت2افرادشہید ، 7زخمی

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب تک احتجاج کریگی تب تک معاملہ آر پار ہو چکا ہو گا جس کے بعد پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی ۔ کوئی ایماندار آدمی نواز شریف کے ساتھ نہیں جا سکتا تاہم اب حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔حکومت کو موقع دیا مگر کارروائی نہ ہونے پر سڑکوں پر آئے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ موٹو گینگ میرے خلاف کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے اور جھوٹ بول بول کر انکی شکلیں تبدیل ہو چکی ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ موٹو گینگ کے لئے بھی فوج کی ضرورت پڑ جائے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ شوکت حانم پاکستانیوں کا ہسپتا ل ہے جسے ذاتی مفاد کیلئے اٹیک کرنے سے گریز کیا جائے۔ ”وزیر دفاع کا کام نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرنا نہیں ہے “۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نواز شریف کو اپنا اثاثہ قراردے چکے ہیں اور سیکیورٹی لیکس بھی نواز شریف کی سازش ہے ۔وزیر دفاع کو فوج کے خلاف سازشوں کا وجواب دینا چاہئیے تھا ۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو ۔۔۔پیپلزپارٹی نے بڑا اعلان کر دیا 

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ہم نہیں جائیں گے بلکہ اگر دھرنے کے شرکاءکے خلاف کوئی حرکت کئی گئی تولوگوں کی اتنی بڑی تعداد ہو گی کہ حکمران چھپتے پھریں گے ۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ”آپ کے پاس اتنی جیلیں نہیں ہمارے کارکنوں کو بھرنے کیلئے ، اسلام آباد میں ہمارے 10لاکھ لوگ آئیں گے اور کونسی ایسی پولیس ہے جو دس لاکھ لوگوں کو روک سکے ؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -