وہ گدھاجس نے روروکراپنی جان دیدی

وہ گدھاجس نے روروکراپنی جان دیدی
وہ گدھاجس نے روروکراپنی جان دیدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں آنکھوں میں آنسولیے گدھے کواین جی او نے بچانے کی کوشش کی لیکن دو ہی دن کے بعد مرگیا، این جی او کی طرف سے ریسکیوکرکے جانوروں کے شیلٹرہاﺅس پہنچنے سے قبل دودن تک گدھے کی آنکھوں سے پانی چھلکتارہا۔

عائشہ چندریگرفاﺅنڈیشن نے ہفتہ کواپنے فیس بک پیج پرتصاویر کیساتھ گدھے کے مرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ’ ہم اسے کھڑاکرنے اور نظام انہضام دوبارہ سے بحال کرنے کیلئے 24گھنٹے لگے رہے، صحیح سلامت تین ٹانگوں پرکھڑاکرنے کیلئے فزیوتھراپی کی اور ہماراایک رکن پورادن اس کے مساج کرنے اورتھپتھپانے میں لگارہاتاکہ اسے محبت کااحساس دلایاجاسکے لیکن اس کی زیادہ ترزندگی کی وجہ سے اب اس میں لڑنے کی خواہش ہی نہیں تھی، شاید اس کے پاس زندہ رہنے کی وجہ بھی نہیں تھی اورہم چنددنوں میں اس کاذہن نہیں بدل سکے“۔

شعیب ملک پاکستانی اور ثانیہ مرزا بھارتی کھلاڑی لیکن ان کا ہونیوالا بچہ کس ملک کیلئے کھیلے گا؟ ٹینس سٹار کا ایسا جواب کہ ہرکوئی حیران رہ گیا

فاﺅنڈیشن کے مطابق گدھا یقینا ایک جگہ پر کئی دنوں تک خوفناک حالت میں بھوکاپیاسا پڑارہا ،اسے شدیددرد تھالیکن کسی نے اس کے آنسونہیں دیکھے، وہ منتظررہالیکن کسی نے اس کی مدد کرنے کی ہمت نہیں کی۔

انسانوں کوجانوروں کی حفاطت کرنے کاپیغام دیتے ہوئے فاﺅنڈیشن نے کہاکہ’بطورانسان ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ کم ازکم کوشش کریں کہ کوئی بھی انسان یاجانور دھتکاراہوایا ناامیدنہ لوٹے،اگریہاں لاکھوں جانور زخمی ہیں تو ہمارے درمیان بھی لاکھوں افرادایسے ہیں جوکچھ کرسکتے ہیں، اگرہم سے کوئی ایک بھی اپنی زندگی میں کسی کی مددکرے تودنیا ذرامختلف ہوگی‘۔

مزید :

کراچی -