ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف

ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر ...
ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور سینئیر تجزیہ نگار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے ایک اہم شخصیت نے بتایا کہ میں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اعتماد میں لیکر مصطفٰی کمال کے خلاف پریس کانفرنس کی۔

نواز شریف بھارت اور اسرائیل سے مد د مانگ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے مارچ سے پہلے ہی ار یا پار ہوجائیگا : عمران خان

حامد میر کا کہنا تھا کہ اس شخصیت نے اپنے بہت ہی قریبی لوگوں کو یہ بات بتائی ہے۔پریس کانفرنس میں کی گئی تمام تر گفتگو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اجازت سے اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد کی گئی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اشفاق منگی پر تنازع بنایا ہے۔ اشفاق منگی وہ رہنما ہیں جو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور ان کے گھر پر فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ حامد میر نے بتایا اس شخصیت کا کہناتھا کہ مجھے پی ایس پی رہنما مصطفی کمال سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اشفاق منگی کراچی میں ناجائز اسلحہ بھی رکھتے ہیں لیکن جو رہنما بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلیتا ہے وہ صاف ستھرا ہوجاتا ہے۔ جس سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ایس پی کے پیچھے سٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے لہٰذا اس تاثر کو دور کیا جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -