ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم، اظہر علی اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ یونس خان نے 29 رنز بنائے۔
دوسراٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114رنز بنا لیے،342رنز کی برتری
تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم نے 50 اور اظہر علی نے 79 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے 58 اور یونس خان 29 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرییل اور کیومنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کی پہلی اننگز میں 452 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 224 بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 106 سکور 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے نپی تلی باﺅلنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو ’ہلنے‘ بھی نہ دیا اور ابتدائی سیشن میں ہی مزید 2 کامیابیاں حاصل کر کے فالو آن کی تلوار لٹکا دی۔ ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچنے کیلئے 252 رنز بنانا تھے لیکن یاسر شاہ اور راحت علی کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 224 رنز ہی بنا سکی۔
چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور، انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلہ 22 رنز سے جیت لیا
ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جانسن نے 12، ڈیرن براوو نے 43، کریگ بریتھ ویٹ نے 21، مارلون سیمیولز نے 30، دیویندرا بیشو نے 20، جرمین بلیک ووڈ نے 8، روسٹن چیس نے 22، شائی ہوپ نے 11، جیسن ہولڈر نے 31، میگوئل کیومنز نے 3 اور گیبریل نے 13 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے مخالف ٹیم کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 2 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا۔