وزیر اعظم رواں ہفتے کوہاٹ اور قصور میں جلسے کریں گے

وزیر اعظم رواں ہفتے کوہاٹ اور قصور میں جلسے کریں گے
وزیر اعظم رواں ہفتے کوہاٹ اور قصور میں جلسے کریں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے جلسوں کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کا طوفان آنے کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر کھل کر سامنے آنے والی جماعتیں مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف میں بیانات اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور 2 نومبر کے قریب آتے ہی اس میں مزید شدت نظر آرہی ہے تاہم اب مسلم لیگ نوا ز بھی تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا پلان کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہن اہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں اور سیا سی مشیروں سے مشاورت کے بعد نتیجہ اخز کیا ہے کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کو جواب دینے کیلئے عوامی رائے اور رابطہ مہم تیز کی جائےجس کیلئے اسی ہفتے کے دوران 2بڑے جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے 28نومبر کو کوہاٹ اور 29 کو قصور میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے انتظاما ت کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم اپنے خطابات میں پاناما لیکس معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومتی اقدامات سے کارکنوں کو اعتماد میں لیں گے اور اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر بات کریں گے۔

مزید :

قومی -