تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا: وزیراعلیٰ پنجاب
تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شکست خوردہ عناصر پے در پے ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔ یہ عناصر غیر جمہوری اقدام کے درپے ہیں اور شہروں کو بند کر کے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناٹر کو ملکی ترقی اور عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی، ترقی دشمن عناصر کا اصل ایجنڈا ہے۔

مزید :

لاہور -