سلیم صافی کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی ،بڑا قدم اٹھا لیا

سلیم صافی کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی ،بڑا قدم اٹھا لیا
سلیم صافی کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آگئی ،بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کو خط لکھ کر نجی نیوز چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن اور معر ف صحافی سلیم صافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیئر مین پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا جیو نیوز کے صحافی سلیم صافی نے تعصب اور نفرت کی بنیاد پر خیبر پختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ،انہوں نے خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم سے فارغ ہونے والی عذرا آفریدی کے ذریعے صوبائی وزیر تعلیم پر الزامات لگائے اور اس خاتون کو تحریک انصاف کی کردار کشی کے لیے استعمال کیا گیا ۔خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے محکمہ تعلیم نے سنگین الزامات ثابت ہونے پر عذرا آفریدی کو نوکری سے نکالا تھا۔خط کے متن میں کہا گیا خیبر پختونخواہ حکومت پر بے جا تنقید کرنے اور تصدیق کے بغیر الزامات لگانے پر سلیم صافی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

مزید :

قومی -