فراڈیوں نے بینک اکاﺅنٹ لوٹنے کانیااوراب تک کا سب سے خطرناک طریقہ اپنالیا

فراڈیوں نے بینک اکاﺅنٹ لوٹنے کانیااوراب تک کا سب سے خطرناک طریقہ اپنالیا
فراڈیوں نے بینک اکاﺅنٹ لوٹنے کانیااوراب تک کا سب سے خطرناک طریقہ اپنالیا

  

ؒلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں فراڈیوں نے ایس ایم ایس بینکنگ استعمال کرنیوالے بینک اکاﺅنٹ ہولڈر معصوم اورسادہ لوح شہریوں کولوٹنے کانیاطریقہ ڈھونڈلیاہے ، یہ فراڈیئے مختلف بینکوں کے صارفین کوپیغام بھیجتے ہیں کہ ایس ایم ایس سروس ختم ہوگئی ہے اور اُنہیں بینک اکاﺅنٹس سے متعلق مفت موبائل پیغامات کاسلسلہ مزید جاری رکھنے کیلئے اپنے اکاﺅنٹ کی معلومات کااندراج کرناہوگا۔

نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق ماضی میں فراڈیئے ای میل بھیجتے رہے ہیں جن میں پاس ورڈبدلنے کی ہدایت کی جاتی تھی لیکن یہ نیاطریقہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ صارفین اپنا ایس ایم ایس الرٹ سٹیٹس اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے جلدازجلد فراڈیوں کومعلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ایچ بی ایل کے ایک صارف کوموصول ہونیوالے پیغام کاعکس یہ ہے۔

یہ پیغام بظاہرایچ بی ایل سے آیالیکن یہ بھی عوام کوبے وقوف بنانے کاایک طریقہ ہے تاکہ وہ یقین کرلیں اورہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ(hblupdate.com) پراپنے اکاﺅنٹ سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔دراصل یہ معلومات فراڈیوں کودی جارہی ہوتی ہیں جوبعدمیں اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف

یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ پاکستانی بینک صارفین اے ٹی ایم سکینڈل کابھی نشانہ بن چکے ہیں اوراسی طرح کے دوسرے ہتھکنڈوں کے نتیجے میں بھی بالآخرانہیں نقدی سے ہاتھ دھوناپڑتے ہیں۔بینک صارفین کوتجویزدی جاتی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے یہ باتیں اپنے ذہن میں رکھیں۔

کوئی بھی بینک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ نمبریاپن نمبرنہیں مانگتا۔

ہرویب سائٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ نہیںہوتی، یہ یقین کرلیں کہ جس ویب سائٹ پرڈیٹاانٹرکررہے ہیں،وہ آفیشل ہے۔

تصدیق کے بغیرکسی شخص یاویب سائٹ کواپنی معلومات فراہم نہ کریں۔

تحریک انصاف کے جلسے کے دوران کارکن سٹیج سے گر گیا ،اسکے بعد سٹیج پر کھڑے کارکنوں نے کیا کیا ؟دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

مزید :

بزنس -