وزیراعظم کی وزیرمذہبی امور،سیکریٹری مذہبی اموراور ڈی جی حج جدہ سے ملاقات

وزیراعظم کی وزیرمذہبی امور،سیکریٹری مذہبی اموراور ڈی جی حج جدہ سے ملاقات
وزیراعظم کی وزیرمذہبی امور،سیکریٹری مذہبی اموراور ڈی جی حج جدہ سے ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ،سیکرٹری مذہبی امور مرزا سہیل عامر اور ڈی جی حج جدہ ساجد یوسفانی نے ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیر اور وزارت مذہبی اموروحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کی کوششوں کو سراہا۔

تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کی خدمت کرنا بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اورآپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے آپ کو حاجیوں کی خدمت کا موقع عطا کیا۔وزیراعظم نے کہاحج انتظامات پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی موثراور احسن انداز میں سرانجام دیئے گئے،اس ضمن میں سعودی حکومت کے بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہایہ بات قابل تحسین ہے کہ حجاج کرام کو رہائشی ،سفری اورصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔نواز شریف نے آئندہ کیلئے حجاج کرام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں موجودہ حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ترقی دے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے حج کے بہترین انتظامات پر وزارت مذہبی امور اورحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کیلئے چار مہینوں کی اضافی تنخواہیں دینے کے بھی احکامات جاری کیے۔انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ آئندہ سال حج انتظامات اس سال سے بھی بہترہونگے جوکہ باقی وزارتوں اور اداروں کیلئے قابل تقلید ہونگے۔

مزید :

اسلام آباد -