شیخ رشید کی اعتزا ز احسن سے ملاقات ، پی ٹی آئی دھرنے میں شمولیت کی درخواست

شیخ رشید کی اعتزا ز احسن سے ملاقات ، پی ٹی آئی دھرنے میں شمولیت کی درخواست
شیخ رشید کی اعتزا ز احسن سے ملاقات ، پی ٹی آئی دھرنے میں شمولیت کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے والی تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید متحرک ہو گئے ، آج انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماﺅں سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے گھر جا کر ملاقات کی اور پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ۔

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، تمام مسافر۔۔۔۔۔

ملاقات کے بعد بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے میں شمولیت پر قائل کرنے کیلئے لطیف کھوسہ سے بھی ملوں گا ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف جمہوری قوتوں کا ساتھدے ۔
انہوں نے اعتزاز احسن سے درخواست کی کہ پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔
تاہم اعتزاز احسن نے اس حوالے سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے بات چیت کے بعد ہی حتمی جواب دیں گے ۔
یاد رہے اعتزا ز احسن آج اس حوالے سے کلیئر کر چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد دھرنے میں شامل نہیں ہو گی تاہم اگر حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے یا تشد د کرنے کی کوشش کی تو حکمت عملی پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -