”اس پاکستانی کو ہم نے مارا “داعش نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کو پریشان کر دیا

”اس پاکستانی کو ہم نے مارا “داعش نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کو ...
”اس پاکستانی کو ہم نے مارا “داعش نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کو پریشان کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چارسدہ میں انٹیلی جنس افسر کی شہادت کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق آج صبح چارسدہ میں سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے انٹیلی جنس پولیس کے اہلکار کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل برانچ کا اہلکار اکبر علی پشاور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا تھا ۔

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، ملزم فرار

ڈی پی او سہیل خالد نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اکبر علی کوسامنے سے چار گولیاں ماری گئیں ، حملے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ۔

تاہم بعد میں کالعدم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوﺅں نے سردریاب کے علاقے میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹ کو قتل کر دیا ۔

مزید :

پشاور -