اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 10پیسے ہو گئی ہے ۔

تفصیل کے مطابق پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 55پیسے ہوگئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 106روپے10پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے20پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 40پیسے رہی ۔

مزید :

بزنس -