سٹیٹس کو ایک طرف اور تحریک انصا ف ایک طرف ، 2نومبر کو میدان سجنے والا ہے : شاہ محمود قریشی

سٹیٹس کو ایک طرف اور تحریک انصا ف ایک طرف ، 2نومبر کو میدان سجنے والا ہے : شاہ ...
سٹیٹس کو ایک طرف اور تحریک انصا ف ایک طرف ، 2نومبر کو میدان سجنے والا ہے : شاہ محمود قریشی

  

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔2نومبر کو میدان سجنے والا ہے ۔سٹیٹس کو کی قوتیں ایک طرف اور پی ٹی آئی ایک طرف ہے ۔

مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری ، فضل الرحمان اور اسفند یار ولی نواز شریف کے ساتھ ہیں تاہم تحریک انصاف نے عوام کے مستقبل کا سودا کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ شبہاز شریف کہتے ہیں کہ اٹک سے آگئے گزرنے نہیں دونگا ،کارکنوں کو کنٹینر ز سمیت ہر قسم کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آبا د پہنچنا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کہ اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو کیا وہ اسلا م آباد دھرنے میں پہنچیں گے جس پر کارکنوں نے انکا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا عیادہ کیا ۔

مزید :

قومی -