آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر برطانوی مشیر قومی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔