عمران خان کبھی جھکا نہ پاکستانی قوم جھکے گی ، اسلام آباد میچ سب سے بڑا ہے : عمران خان

عمران خان کبھی جھکا نہ پاکستانی قوم جھکے گی ، اسلام آباد میچ سب سے بڑا ہے : ...
عمران خان کبھی جھکا نہ پاکستانی قوم جھکے گی ، اسلام آباد میچ سب سے بڑا ہے : عمران خان

  

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا میچ سب سے بڑا ہے ، نہ عمران خان کبھی جھکا اور نہ پاکستانی قوم جھکے گی ۔دو قومی نظریے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔

سخا کوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میچ میں نوجوا نوں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا تاہم اسلام آباد میچ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہو گا ۔زندگی کے 21سال میدان میں گزارے اور بڑ ے بڑے مشکل میچ کھیلے ۔

آصف زرداری کو ملک کی بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، اسفند یار ولی اور دیگر اپوزیشن رہنما نواز شریف کے ساتھ ہیں تاہم اگر حکمران کرپشن کریں تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف پر ترس آرہا ہے ،دھرنے کے لیے عوام کوتیار کرنے آیا تھا لیکن یہاں عوام پہلے سے تیارہیں۔10 سال پہلے چھوٹا سا کنٹریکٹرامیر مقام آج ارب پتی ہے ۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 12واںکھلاڑی قراردیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا نواز شریف کا ساتھ دے رہی ہے ۔

مزید :

قومی -