پاکستان آئے سعودی فوجیوں نے راحیل شریف کو دیکھ کر ایسا نعرہ لگا دیا کہ سن کر آرمی چیف کی خوشی کی انتہاءنہ رہی

پاکستان آئے سعودی فوجیوں نے راحیل شریف کو دیکھ کر ایسا نعرہ لگا دیا کہ سن کر ...
پاکستان آئے سعودی فوجیوں نے راحیل شریف کو دیکھ کر ایسا نعرہ لگا دیا کہ سن کر آرمی چیف کی خوشی کی انتہاءنہ رہی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے جوان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کر کے اس قدر پرجوش ہوتے ہیں کہ ان کی کیفیت الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں لیکن پیسز چیمپین شپ کے دوران جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف وہاں پہنچے تو غیر ملکی فوجیوں کی خوشی بھی دیدنی تھی جبکہ سعودی عرب اور چین کے کے فوجیوں نے تو باقاعدہ ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔

ضرب عضب سے خطے میں امن قائم ہوا،پیسز چیمپیئن شپ سے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیسز چیمپین شپ کے دوران وہاں پہنچے تو چینی فوجیوں نے انہیں دیکھا اور فوراً ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ ان سے ذرا ہی دور سعودی عرب کے فوجی بھی موجود تھے جو بالکل بھی پیچھے نہ رہا اور چینی فوجیوں کے ہم آواز ہو گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جب غیر ملکیوں کے منہ سے ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے سنے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

شیخ رشید کی اعتزا ز احسن سے ملاقات ، پی ٹی آئی دھرنے میں شمولیت کی درخواست

اس موقع پر آرمی چیف سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے ناصرف نعروں کا جواب دیا بلکہ نعرہ لگانے کیساتھ ساتھ اپنا بازو بھی ہوا میں بلند کرتے رہے اور اس موقع پر ان کے چہرے پر موجود خوشی بھی آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو گی۔ نعرہ بازی اور تصاویر اتروانے کے بعد فوجی ان کے اردگرد اکٹھے ہو گئے اور مصافحہ کرنے لگے۔ آرمی چیف نے بھی خوب گرمجوشی اور بے تکلفی کا مظاہرہ کیا اور ان جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

مزید :

قومی -