ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی، مفرور ملزم گرفتار
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم شکیل احمد نجی بینک میں کیش آفیسر تھا اور غیر قانونی طور پر رقم مختلف اکاﺅنٹس میں منتقل کرتا تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر 34 لاکھ 32 ہزار روپے 10 اکاﺅنٹس میں منتقل کئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شکیل احمد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

کراچی -