دوسرا ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے 456رنز کے ہدف کے تعاب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز جوڑ لیے

دوسرا ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے 456رنز کے ہدف کے تعاب میں چار ...
دوسرا ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے 456رنز کے ہدف کے تعاب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز جوڑ لیے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 456رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنالیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے براتھ ویٹ اور جانسن نے میدان میں اتر کر کھیل ک آغاز کیا لیکن براتھ ویٹ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 67رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ اوپنگ پر آئے جانس کو یاسر شاہ نے وکٹ پر قدم جمانے کا موقع ہی نہیں دیا اور صرف 9رنز پر ہی پولین پہنچا دیا۔براوو نے 13اور سیمیول 23رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے باولر یاسر شاہ نے دو جبکہ محمد نواز او ر راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم نے 50 اور اظہر علی نے 79 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے 58 اور یونس خان 29 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرییل اور کیومنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 452 رنز کے جواب میں صرف 224 بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 106 سکور 4 کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باولرز نے نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو ’ہلنے‘ بھی نہ دیا اور ابتدائی سیشن میں ہی مزید 2 کامیابیاں حاصل کر کے فالو آن کی تلوار لٹکا دی۔ ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچنے کیلئے 252 رنز بنانا تھے لیکن یاسر شاہ اور راحت علی کی تباہ کن باولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 224 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے مخالف ٹیم کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 2 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا۔

مزید :

کھیل -