کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے خود کشی کرلی،کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے خود کشی کرلی،کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب
کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے خود کشی کرلی،کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملاز م محمد اقبال نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی،3سال سے پینشن میں اضافہ نہیں مل رہا تھا،کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے 3سال سے پینشن میں اضافہ نہ ملنے پر بلند عمارت سے چھلانگ لگا کرخود کشی کی ہے۔خود کشی کرنے والے محمد اقبال کی بیٹی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے افسران والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھائی کی نوکری کے لئے رشوت مانگتے تھے اور ان کو پینشن میں اضافہ بھی نہیں دیا جا رہا تھا۔

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اقبال کی مبینہ خود کشی کے واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں،اگر کوئی ملوث ہوا تو اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔میرے پاس ابھی ابتدائی معلومات نہیں ہیں،رپورٹ آنے کے بعد زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محمد اقبال کو پینشن کیوں نہیں مل رہی تھی، مکمل تحقیقات کروائی جائیں،ان کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔وزیر بلدیات سندھ نے کمشنر کراچی سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رہنماءپاک سر زمین پارٹی آصف حسنین نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینشن کا پیسہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جاتا ہے،کرپٹ حکمران کے لگائے گئے افسران کرپشن کرتے ہیں۔

مزید :

کراچی -