جماعت اسلامی کا 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان
جماعت اسلامی کا 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان نے 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اکتوبر کو قانون دانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے،انہوں نے پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے روےے اور وعدہ خلافیوں نے احتجاج پر مجبور کیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے ٹی وی اور پارلیمنٹ میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں مکر گئے،حکومت احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -