ناچ گانے کے لیے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں، عمران خان نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں لگائی دولت کہاں سے آئی ؟:طلال چودھری

ناچ گانے کے لیے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں، عمران خان نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں ...
ناچ گانے کے لیے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں، عمران خان نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں لگائی دولت کہاں سے آئی ؟:طلال چودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ ناچ گانے کے لیے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں، عمران خان نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں لگائی یہ دولت کہاں سے آئی ؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ کیا ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے اکثریت ہوجائے گی ؟اسلام آباد سو دن میں بند رہے تو نتیجہ کیا آئے گا ؟شیخ رشیدایساتاثرپیداکررہے ہیں کہ انکی تحریک کے پیچھے اہم ، قابل عزت ادارہ ہے،یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں یہ تاثر دیا جائے کہ حکومت چلنے کے قابل نہیں،اسلام آباد بند کرنے کا جواز اب نہیں رہا ، عمران خان کہتے تھے کہ ادارے اپنا کام نہیں کررہے۔

جماعت اسلامی کا 30اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کی تلاشی لینے والے اپنی تلاشی پر تیار نہیں ، ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ان کو بھی روکا ،ہم تو یہ اسپتال بنانے والے ہیں آپ اس اسپتال کے پیچھے چھپتے ہیں ، ناچ گانے کے لیے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں،آپ لوگوں سے 100 ، 100 روپے لیکر عوام کا روزگار بند کرنا چاہتے ہیں، ہم اسپتال پر حملہ نہیں کرتے آپ اسپتال کے پیچھے چھپتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں لگائی یہ دولت کہاں سے آئی ؟کبھی مودی کایارکہتے ہیں یہودی بچوں کاباپ اس طرح کی باتیں کریں تواچھانہیں لگتا۔

مزید :

اسلام آباد -