بھارتی فوج کی حراست میں حریت رہنما یاسین ملک کا دایاں بازو غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے مفلوج

بھارتی فوج کی حراست میں حریت رہنما یاسین ملک کا دایاں بازو غلط انجیکشن لگنے ...
بھارتی فوج کی حراست میں حریت رہنما یاسین ملک کا دایاں بازو غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے مفلوج

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں اینڈکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنماءیاسین ملک کوبھارتی فورسزکی تحویل میں غلط انجکشن لگائے جانے کے بعد دایاں بازومفلوج ہوجانے کاانکشاف ہوا ہے جبکہ اُنہیں سری نگر کے سورامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیاگیااور اب ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

جموں اینڈکشمیرلبریشن فرنٹ کے ترجمان نے چیئرمین کی صحت سے متعلق دعاکی اپیل کرتے ہوئے بتایاکہ وہ شدید علیل ہیں اور پرائیویٹ ہسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ گریٹرکشمیرکے مطابق ترجمان نے بتایاکہ ’ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فوری داخل کرکے بازوکاعلاج شروع کردیا کیونکہ غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے سوزش اورانفکیشن سے انہیں شدید درد تھا ۔

ترجمان کاکہناتھاکہ بھارتی سرکار نے انتقام میں 9جولائی کوگرفتاری کے وقت سے قید تنہائی میں رکھا ،وہ پہلے ہی ادویات کھارہے تھے ، طبی سہولیات دینے کی بجائے بھارتی فورسز نے قید تنہائی میں ڈال دیا۔30جولائی کویاسین ملک کوسنٹرل جیل سری نگرمنتقل کردیاگیاتھا لیکن گزشتہ دن پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے شیرکشمیرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ریفرکردیاگیااور پھرڈاکٹروں نے آپریشن کی تجویزدی۔پھردائیں بازومیں کچھ انجکشن لگائے گئے جس سے سوزش اور شدیددرد پیداہوگیا، رات بھرشدیددرد اوربخاررہالیکن اگلے دن تک کسی قسم کی کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

ترجمان نے واضح کیاکہ سری نگرکے تشخیصی مرکز میں غلط انجکشن لگنے سے 21اکتوبرکویاسین ملک کوانفیکشن ہوگیاجہاں ان کاسی ٹی سکین بھی کیاگیااوراب اطلاعات ہیں کہ تجویزکیاگیاآپریشن ملتوی کردیاگیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -