عمران خان کرپشن کے بادشاہ، آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے آئی؟ پبلک فورم پر جواب دیں: محمد زبیر

عمران خان کرپشن کے بادشاہ، آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے ...
عمران خان کرپشن کے بادشاہ، آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے آئی؟ پبلک فورم پر جواب دیں: محمد زبیر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں،عمران خان نے آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے آئی؟ وہ اپنی کرپشن کا پبلک فورم پر جواب دیں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والا خود کرپشن کا بادشاہ ہے عمران خان یہ بتا دیں کہ فلیٹ کیوں چھپا کر رکھا تھا، آف شور کمپنی کیوں چھپائی؟عمران خان نے آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے آئی؟ عمران خان نے اپنے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کیے؟۔ ہر روز ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے رہنما اپنی کرپشن کا جواب کیوں نہیں دے رہے ؟ عمران خان کالا دھن سفید کرنے کا جواب دیں ان سے پبلک فورم پر جواب چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگرادارے کمزورہیں توان کی کمزوریوں کودورکرنا چاہیے ، ہم نے جو بل پیش کیا اس پر احتساب کیوں نہیں ہوگا؟ عمران خان صاحب سننے کو تیار ہی نہیں تو کیسے مطمئن کریں ۔چودھری نثار نے عمران خان کو آفر کی کہ اپنی مرضی کا حاضر سروس افسر نامزد کریں لیکن انہوں نے ریٹائرڈ افسر کو نامز کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -