پاکستان کے قرضوں پر تشویش ، سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، قائد اعظم کے اقوال کامیابی کے سنہرے اصول ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف

پاکستان کے قرضوں پر تشویش ، سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، قائد اعظم ...
پاکستان کے قرضوں پر تشویش ، سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، قائد اعظم کے اقوال کامیابی کے سنہرے اصول ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹن لیگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کا حجم بہت زیادہ ہے جن پر تشویش ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان کو شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار اور بعد ازاں سٹیٹ بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹن لیگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران سے باہر نکل آیا ہے، ایسا بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا۔ پاکستان کو ا±بھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا جارہاہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال کامیابی کے سنہرے اصول ہیں۔ چین معیشت کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لایا ہے جبکہ پاکستان کاتیسرا بڑا تجارتی شراکت دا رہے ، چین کے تعاون سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -