پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمیں انسانی جانی اورمالی حقوق دینے ہونگے:مولانا فضل الرحمان

پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمیں انسانی جانی اورمالی حقوق دینے ہونگے:مولانا فضل ...
پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمیں انسانی جانی اورمالی حقوق دینے ہونگے:مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں امن اوراقتصادی خوشحالی لانا ہوگی، پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمیں انسانی جانی اورمالی حقوق دینے ہونگے۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرزکے زیراہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی یکجہتی کا فقدان ہے، قومی یکجہتی کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، فیصلے دلیل کی بنیاد پر ہونے ہیں یا طاقت کی بنیاد پر،خطائیں اورکمزوریاں ہوتی ہیں، آنے والے الیکشن کا انتظار کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن اوراقتصادی خوشحالی لانا ہوگی، پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمیں انسانی جانی اورمالی حقوق دینے ہونگے۔

مزید :

قومی -