’یہ کام صرف یہی کیوں کرتی ہے‘ پاکستانی شوہر نے ارب ملک میں اپنی ہی بیگم کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار ڈالا
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں سخت محنت مشقت کرکے اپنے گھر والوں اور نکھٹو خاوند کا پیٹ پالنے والی پاکستانی خاتون کو بالآخر اس نیکی کا صلہ یہ ملا کہ بدبخت خاوند نے خنجر کے وار کرکے اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
مزید پڑھیں:
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون ایک عرصے سے شارجہ میں مقیم تھی اور ایک شاپنگ سٹور میں کام کرتی تھی۔ پاکستان میں مقیم اس کے رشتہ دار اس کی کمائی پر گزارا کرتے تھے جن میں اس کا خاوند بھی شامل تھا۔ چھ ماہ قبل خاتون نے رقم جمع کرکے اپنے خاوند کو بھی متحدہ عرب امارات بلوالیا تاکہ وہ کوئی کام کرسکے۔ اس شخص نے شارجہ پہنچنے کے بعد ملازمت اختیار کرنے کی بجائے دن رات فارغ پڑے رہنے کو اپنا معمول بنالیا اور جب اس سے کام ڈھونڈنے کو کہا گیا تو الٹا لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔ فراغت کی لت میں مبتلا اس شخص نے اپنی اہلیہ کے عزیز و اقارب سے بھی رقم مانگنی شروع کردی تھی، اور جب اس کی اہلیہ کی جانب سے اس بات پر احتجاج کیا گیا کہ وہ کام کرنے کی بجائے اس کے عزیز و اقارب سے کیوں پیسے مانگتا ہے تو یہ مشتعل ہوگیا اور خنجر سے اس پر وار کردیا۔ درندہ صفت شخص نے خاتون کی گردن اور سینے پر وار کئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم عدالت کی جانب سے سزا کا فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا۔