دستور ہمارے حقوق کا ضامن ، 18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل سکتا:شیری رحمان

دستور ہمارے حقوق کا ضامن ، 18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل ...
دستور ہمارے حقوق کا ضامن ، 18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل سکتا:شیری رحمان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے کہا ہے کہ دستور ہمارے حقوق کا ضامن ہے،18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل سکتا۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرزکے زیراہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے کہا ہے کہ دستور ہمارے حقوق کا ضامن ہے،ملک کو خطے اوردنیا میں خطرات لاحق ہیں، قومی یکجہتی برقرار رکھنا حکومت وقت کی ذمےداری ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں توکئی کئی سال مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوتا، جس ملک میں وزیرخارجہ نہ ہواس کاعالمی سطح پردفاع کون کرے گا، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا،اوفا میں کشمیر کا نام نہیں لیا گیا، سی پیک متنازع بنتا جا رہا ہے،ملک کا وزیرخارجہ نہیں، وزیراعظم متنازع بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں بارڈر گرم ہیں، حکومت کو سابق صدرسے ہدایت لینی چاہیے، حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، موجودہ حکومت میں توکئی کئی سال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوتا۔

مزید :

قومی -