عمران خان خودکش سیاستدان ہیں: رانا ثنا اللہ خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک خودکش سیاستدان ہیں جو ابھی تک کرکٹ کے میدان میں ہیں اورکرکٹ کامیچ ہی کھیل رہے ہیں حالانکہ سیاست ایک سنجیدہ عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہارے ہوئے جواری کی طرح ہیں جو ترقی کےخلاف ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔ 2 نومبر کو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔