قائداعظم ٹرافی گریڈون میچز کے شیڈول اسلام آباد دھرنے کے باعث تبدیل کردیے

قائداعظم ٹرافی گریڈون میچز کے شیڈول اسلام آباد دھرنے کے باعث تبدیل کردیے
قائداعظم ٹرافی گریڈون میچز کے شیڈول اسلام آباد دھرنے کے باعث تبدیل کردیے

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی گریڈون کے میچزراولپنڈی اسلام آبادسے دوسرے شہروں کومنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی گریڈون کے میچز پشاور،ملتان،فیصل آباداورایبٹ آباد میں ہوں گے،یہ میچز 28اکتوبر سے لے کر 8نومبرتک راولپنڈی اسلام آبادمیں ہونے تھے۔یہ میچزراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈاورمرغزارگراونڈ میں ہونے تھے لیکن اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ہونے والے دھرنے کی بنیاد پر میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔زرائع کا کہنا تھا کہ بعض ناگزیروجوہات کے باعث یہ تمام  میچز دوسرے شہروں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -