آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ ،زیر علاج مریضوں کی عیادت ، عملے کی کارکردگی کو سراہا :آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ ،زیر علاج مریضوں کی عیادت ، عملے کی ...
آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ ،زیر علاج مریضوں کی عیادت ، عملے کی کارکردگی کو سراہا :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کو لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کے دورے کے موقع پر یونٹ میں دستیاب جدید سہولتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر راحیل شریف نے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی صلاحیتوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ایل ٹی یو جگر کی پیوند کاری کا ملک کا تیسرا بڑا اور مسلح افواج کا پہلا یونٹ ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -