پاکستان اور بھارت کو 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا: عبدالباسط
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس پر شدید تحفظات ہیں۔
نئی دلی میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ اڑی حملے کے دوران ہی پاکستان کوالزام دیاجانے لگا حالانکہ ہمیں اس وقت معلوم بھی نہیں تھا کہ کیا ہورہاہے، دونوں ممالک کو 2003 کے سیز فائر معاہدے کو با ضابطہ بنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے اور اس حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں پاکستان کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے۔
آئی ایم ایف نے قائداعظم کی ایسے الفاظ میں تعریف کردی کہ سن کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائے گا
انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں شریک لوگوں کوپاکستان کی جانب سے اکسانے کاالزام غلط ہے۔ بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے جھوٹے دعووں سے حقیقت کو نہیں چھپا یا جا سکتا ۔ بھارت خود کہہ چکا ہے کشمیر متنازعہ ایشو ہے ۔ پاکستان نے کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔