4نوجوان سعودی خواتین ماڈلز کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا

4نوجوان سعودی خواتین ماڈلز کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر ...
4نوجوان سعودی خواتین ماڈلز کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے جدید دور میں ہر طرح کی مصنوعات کی فروخت خوبصورت لڑکیوں سے مشروط ہو کر رہ گئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ دنوں سعودی عرب میں ایک موٹرشو کے دوران لگژری کاروں کی تشہیر میں بھی ماڈلز کو استعمال کیا گیا، لیکن ان کی متنازعہ تصاویر سامنے آنے پر چاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور شو کے منتظمین کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

گھر سے یونیورسٹی جانے والی نوجوان سعودی لڑکی رات گئے واپس نہ آئی، کہاں چلی گئی؟ باپ نے تلاش شروع کی تو ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
آئی ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں کی لگژری کاروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر عام ہونے پر سعودی حکام حرکت میں آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ”موٹرشو کے منتظمین نے کم عمر لڑکیوں سے ماڈلنگ کروا کر مملکت کے قوانین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے رسم و روایات کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔“
یہ کار شو جدہ میں ہو رہا تھا ۔ سپاءنیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جدہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے شو کی آرگنائزنگ کمپنی اور چند دیگر کارکمپنیوں کے عہدیداروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ماڈلز کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -