مرد یہ ایک چیز استعمال کریں تو بدصورت ہونے کے باوجود خواتین کو بے حد پرکشش دکھنے لگتے ہیں، سائنسدانوں نے مَردوں کی مشکل حل کردی

مرد یہ ایک چیز استعمال کریں تو بدصورت ہونے کے باوجود خواتین کو بے حد پرکشش ...
مرد یہ ایک چیز استعمال کریں تو بدصورت ہونے کے باوجود خواتین کو بے حد پرکشش دکھنے لگتے ہیں، سائنسدانوں نے مَردوں کی مشکل حل کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوش شکل، ہٹے کٹے اور تنومند مرد خواتین کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور بدصورت اور کمزور صحت کے مالک مرد ان سے بہت حسدکرتے ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے ان کمزور مردوں کو بھی خواتین کی نظروں میں مقبول ہونے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”خواتین اچھی خوشبو لگانے والے مرد وں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں اور یہ فارمولا زیادہ تر کمزور صحت والے مردوں پر لاگو ہوتا ہے۔ دبلے پتلے مرد بھی پرفیوم اور باڈی سپرے لگا کر سیکنڈز میں کئی خوبصورت خواتین کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں۔“

’جو مرد جسم کے اس حصے کی شیو کرتے ہیں ہمیں ذرا بھی پسند نہیں آتے‘ جدید تحقیق میں خواتین نے انتہائی حیران کن فیصلہ سنادیا

یونیورسٹی آف سٹرلنگ کے سائنسدانوں کے مطابق جن مردوں کی وضع قطع میں مردانگی کا عنصر کم ہوتا ہے ان میں جنسی ہارمونز کم پیدا ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین بھی ان میں کم دلچسپی لیتی ہیں۔مگر خواتین کی ناک بعض خوشبوﺅں سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور وہ اس خوشبو کی وجہ سے ایسے مردوں کی طرف بھی متوجہ ہوجاتی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیرولین ایلن کا کہنا تھا کہ ”کم دلکش مرد بہتر پرفیومز اور باڈی سپرے کے ذریعے اپنی جسمانی بدبو کو ختم کرکے خواتین کی دلچسپی کا مرکز بن سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -