ووٹ کے بغیرتبدیلی ممکن نہیں ایساسوچنے والے بھول جائیں:احسن اقبال

ووٹ کے بغیرتبدیلی ممکن نہیں ایساسوچنے والے بھول جائیں:احسن اقبال
ووٹ کے بغیرتبدیلی ممکن نہیں ایساسوچنے والے بھول جائیں:احسن اقبال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ کے بغیرتبدیلی ممکن نہیں ایساسوچنے والے بھول جائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کیلیے امن اور سیاسی استحکام پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی،ہمارے کل بجٹ کے برابر بھارت کا صرف دفاعی بجٹ ہے،ترقی کیلیے پانچ سال کے مینڈیٹ کا احترام کر نا چاہیے۔

قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ہمیں اپنی 70سالہ چالیں بدلناہو ں گی،ترقی یافتہ ملکوں سے سیکھنا ہوگا۔ہمیں اندرونی سیاسی کھیلوں سے نکلنا ہوگا،کوئی ملک میں بیرونی مداخلت کا سوچتا ہے تو وہ غلط ہے،ووٹ کے بغیر تبدیلی ممکن ہے تو ایسی سوچ رکھنے والے بھول جائیں،آف شور اکاونٹ رکھنا غیر قانونی نہیں۔

دستور ہمارے حقوق کا ضامن ، 18ویں ترمیم کے بعد ملک تخت لاہور کے تحت نہیں چل سکتا:شیری رحمان

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے 2023 میں وہ 72 سال کے ہو جائیں گے،2018ءتک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی گی،دنیابھر کے ادارے پاکستان کو ابھرتی مارکیٹ کہہ رہے ہیں، ووٹ کے بغیرتبدیلی ممکن نہیں ایساسوچنے والے بھول جائیں،نظام سے کھیلاجاتارہاتوپھرتعلیم،صحت کے مسائل کیسے حل ہوں گے'بندے ہر پارٹی جمع کر سکتی ہے ،مگر اس طرح کوئی حکومت نہیں چلے گی،ریاست کوجام کرنےکی دھمکی دیناکسی کا حق نہیں-

مزید :

قومی -