چینی صوبے شانزی میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک ، 95 زخمی

چینی صوبے شانزی میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک ، 95 زخمی
چینی صوبے شانزی میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک ، 95 زخمی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کی فوجو کاؤنٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بعض عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ دھماکے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ امدادی کام تاحال جاری ہیں۔

چین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب شن من ٹاؤن میں واقع ایک ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک عمارت میں غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم اس کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی۔ جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں اور ہسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا اور بہت سی کاریں بھی تباہ ہوگئیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 95 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جو کہ تاحال جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -