بلوچستان سول بیوروکریسی میں تقررو تبادلے، ڈاکٹرشعیب چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سول بیوروکریسی میں تقررو تبادلوں کا حکمنامہ جاری،سیکریٹری کھیل وامورنوجوانان ڈاکٹرشعیب چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بلوچستان سول بیوروکریسی میں تقررو تبادلوں کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے،حکم نامے کے مطابق رکن وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم عصمت اللہ سیکریٹری محکمہ کھیل وامورنوجوانان تعینات کیا گیا ہے،سیکریٹری امورحیوانات محمدصدیق مندوخیل رکن وزیراعلی ٰمعائنہ ٹیم تعینات کیا گیا ہے،چیئرمین بی ڈی اےشیرخان بازئی کوایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،سیکریٹری کھیل وامورنوجوانان ڈاکٹرشعیب چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔