عوامی تحریک کے علاوہ دو اور سیاسی جماعتوں کا بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا امکان

عوامی تحریک کے علاوہ دو اور سیاسی جماعتوں کا بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں ...
عوامی تحریک کے علاوہ دو اور سیاسی جماعتوں کا بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیاہے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے علاوہ دو اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ عوامی تحریک کے علاوہ مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی کا بھی پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت کا امکان ہے ۔جبکہ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اپنے کچھ دیر قبل جاری کیے گئے بیان میں کہاہے کہ دو مزید جماعتیں کرپشن کیخلاف دھرنے میں شرکت کیلئے آرہی ہیں تاہم انہوں نے نام ظاہر نہیں کیے ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جسے عوامی تحریک کے سربراہ نے قبول کر لیاہے ۔

مزیدپڑھیں:کل دو بڑی جماعتیں دھرنے میں شمولیت کا اعلان کریں گی، اسلام آباد آنے والے سات دنوں کا راشن اپنے ساتھ لے آئیں:شیخ رشید

مزید :

قومی -اہم خبریں -