عوامی نمایندوں کی حیثیت فوج سے بڑی ،فوج عوامی نمائندوں کے ماتحت ادارہ ہے: جنرل(ر)عبدالقادربلوچ

عوامی نمایندوں کی حیثیت فوج سے بڑی ،فوج عوامی نمائندوں کے ماتحت ادارہ ہے: ...
عوامی نمایندوں کی حیثیت فوج سے بڑی ،فوج عوامی نمائندوں کے ماتحت ادارہ ہے: جنرل(ر)عبدالقادربلوچ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرسیفران جنرل(ر)عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بہت مارشل لا لگے اور دہشتگردی ہوئی،عوامی نمایندوں کی حیثیت فوج سے بڑی ہے،قانون کے تحت فوج عوامی نمایندوں کوبلانے کااختیارنہیں رکھتی،فوج عوامی نمایندوں کے ماتحت ادارہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں آرمی چیف سیکریٹری دفاع کے ماتحت ہوتاہے، بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔آپ کہتے ہیں تو نجی طور پر آپ کا شکوہ پہنچادوں گا،فوج ماتحت ادارہ ہے،ان سے ارکان پارلیمنٹ کاگلہ نہیں بنتا،اسی سبب معاملات سول کنٹرول سے نکل کرفوج کے ہاتھ میں چلے گئے، فوج پولیٹیکل ایجنٹ کو بھی گورنرکے ذریعے ہی تقریب میں بلاسکتی ہے،صدر، وزیراعظم یا وزیر سیاسی عہدے ہیں،فوج کی تقریب میں عوامی نمایندے پروٹوکول کے تحت آتے ہیں،بدقسمتی سے پاکستان میں بہت مارشل لا لگے اور دہشتگردی ہوئی،عوامی نمایندوں کی حیثیت فوج سے بڑی ہے۔

عوامی تحریک کے علاوہ دو اور سیاسی جماعتوں کا بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا امکان

محمدجمال الدین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سیفران کے اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے، محمدجمال الدین نے کہا ہے کہ فوج ہمیں نزدیک نہیں آنے دے رہی یاکوئی اورنزدیک جانے نہیں دے رہا ہے،جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کے افتتاح پرپارلیمنٹیرینزکونہیں بلایاگیا۔

مزید :

قومی -