بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے،خطے کا امن خطرے میں ہے: ایاز صادق

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے،خطے کا امن خطرے میں ہے: ...
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے،خطے کا امن خطرے میں ہے: ایاز صادق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے،مظلوم کشمیری 100دن سے کرفیو کے جبر میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جینیوا میں پارلیمنٹری یونین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک 150افراد شہید کیے جا چکے ہیں،پیلٹ گن کے استعمال سے 800افراد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔بطور اسپیکر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔ کشمیری لیڈر یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،کشمیریوں کی صف اول کی قیادت پابند لاسل ہے۔

مزید :

لاہور -