دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اورحکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہیں: صدر ممنون حسین

دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اورحکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہیں: صدر ممنون ...
دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اورحکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہیں: صدر ممنون حسین

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قطر کی ترقی کیلیے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی خدمات کویاد رکھا جائے گا،دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اورحکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،انہوں نے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔ سابق امیرقطرکے انتقال کی وجہ سے صدرمملکت نے اپنی مصروفیات بھی منسوخ کردیں ہیں۔انہوں نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات میں کہا کہ مرحوم خلیفہ شیخ بن حمد الثانی پاکستان کے ہمدرد اوردوست تھے،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -